سینئر بینکار وائس پریذیڈنٹ ریجنل ہیڈ(آپریشنز) الائیڈ بنک مرزا ممتاز بیگ 35سال بینکنگ خدمات سر انجام دینے کے بعدگزشتہ روز ریٹائر ہو گئے

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

002 PHOTO OF MUMAZ BAIGرحیم یار خان (یو این پی) سینئر بینکار وائس پریذیڈنٹ ریجنل ہیڈ(آپریشنز) الائیڈ بنک مرزا ممتاز بیگ 35سال بینکنگ خدمات سر انجام دینے کے بعدگزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ انھوں نے اپنے بینکنگ کیرےئر کا آغاز 1980میں پروبیشنری آفیسر گریڈ تھری کی حیثیت سے کیا،بعد ازاں بینکنگ کے پیشہ وارانہ امتحانات پاس کرنے اپنی محنت لگن کوشش اور دیانت داری سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے انچارج ر ہے اور 2008میں وائس پریذیڈنٹ ریجنل ہیڈ(آپریشنز) کے عہدہ پر ترقی پائی اور مسلسل چھ سال تک اسی حیثیت میں،وہاڑی اور رحیم یار خان ریجن میں کامیابی سے تعینات رہتے ہوئے گزشتہ روزمدت ملازمت کی تکمیل پر ریٹائر ہو گئے ۔انھوں نے بتایا کہ جدید بنکاری اب صرف روپوں پیسوں ، ڈپازٹ اور قرضوں کا نام ہی نہیں بلکہ کمپیوٹرز کی وجہ سے اے ٹی ایم اور پلاسٹک منی میں تبدیل ہو گئی ہے جس کیلئے سٹاف اور صارفین کو اپنے آپ کو ہر وقت باخبراور عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد کی مصروفیات کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ وہ پولیوکے سماجی کارکن اور اردوکالم نگار کی حیثیت سے بدستورکام کرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes