اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی دنیا کے نام نہاد دانشور ان خاکوں کے چھاپنے کو آزادی اظہار قرار دیتے ہیں مگر وہ اس بات کا جواب دیں کہ آخر یہودیوں کیخلاف ہونے والے ’ہو لو کاسٹ‘ پر سوال کیوں نہیں اٹھایا جا سکتا؟ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی مسلمان اپنی نبی کریم ﷺ کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا اور نہ ہی کوئی مذہب کسی دوسرے مذہب کی تضحیک کرنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ہر انسان کا حق ہے مگر اس کی واضح حدود ہیں جو پار نہیں کی جا سکتیں۔