آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یورپ کے تقریباً 30 ممالک میں تخت نشین بادشاہوں یا ملکاﺅں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان سب کے جد امجد تین صدی قبل حکومت کرنے والے یورپی بادشاہ جان ولیم فریسو ہیں۔ جان ولیم موجودہ نیدرلینڈ کے ایک مختصر علاقے کے حکمران تھے اور انہیں ”پرنس آف اورنج“ بھی کہا جاتا ہے۔ فریسو اور ان کی ملکہ لینڈ گریوین میری لوئیس نے کثیر تعداد میں بچے پیدا کئے جو مختلف ممالک کے فرمانروا بنے۔ یہ تمام شاہی افراد نسل در نسل آپس میں ہی شادیاں کرتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ آج برطانیہ کے شہزادے ہوں یا سپین کی شہزادی، یا کسی اور یورپی ملک کے شاہی خاندان کے افراد، یہ سب آپس میں کزن نکلتے ہیں۔