امریکہ اور برطانیہ کا ذکی الرحمان لکھوی کی حوالگی کا مطالبہ،حکومت کا انکار

Published on January 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 549)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان کے بھارت کو ذکی الرحمن لکھوی کی حوالگی سے انکار کے بعد بھارت نے پاکستان کو دباﺅ میں لانے کیلئے امریکہ اور برطانیہ کے ذریعے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمن لکھویکی حوالگی کیلئے درخواست کرادی۔ دونوں ممالک کو 6 سال بعد یاد آگیا کہ حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ اس میں ہمارے شہری بھی ہلاک ہوئے تھے جس پر حکومت نے ذکی الرحمن لکھوی کو کسی بھی ملک کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھوی ممبئی حملہ کیس اور دیگر اہم مقدمات میں زیر حراست ہے اس کا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی چلایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy