پیٹرول کی قلت برقرار، یکم فروری سے قیمتوں میں مزید کمی کا قوی امکان

Published on January 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

123لاہور (یو این پی) پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بدترین بحران نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور لوگ پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں تاہم ان لوگوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8.65 روپے فی لیٹر، ہائی آکٹین کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 7.66 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 5.28 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.37 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے امکان سے جہاں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ حکومت نے یکم فروری سے قیمت کم کی تو ان کمپنیوں کو 6 ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes