دنیا بھر سے پولیو ختم کرنے کیلئے روٹری ممبران کی خدمات قابل تعریف ہیں: محمد حنیف

Published on January 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 820)      No Comments

002 Rotary Club meets with DOC RYKhan IMG_9223رحیم یار خان ( یو این پی) ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈینیشن رحیم یار خان محمد حنیف نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں روٹری کلب پولیو کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو ختم کرنے کیلئے روٹری ممبران کی خدمات قابل تعریف ہیں سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں اور محکمہ صحت کے بھر پو ر تعاون کی بدولت یہ مرض رواں سال کے اندر اندر پاکستان سے ختم ہو سکتاہے۔ روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے ممبرممتاز بیگ نے کہا اس وقت تک دنیا سے لگ بھگ 99% پولیوکا مرض ختم ہوچکا ہے لیکن پاکستان، افغانستان اور نائجیریا اپنی ناسمجھی ،کم علمی اور شعور کی کمی کے باعث اس کا وائرس ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ 303پولیو زدگان کے باعث دنیا کا85%پولیو پاکستان میں ہے۔اس موقع پر روٹری کلب سکھراور رحیم یار خان کے صدور اور سکریٹریز سمیت ملک آفتاب محمود،ممتاز علی،شاہد حمید،وزارت حسین،سکندر علی،احمد اویس،رانا عبدالجبار،عبدالرحمان افضل،سدی سمیع احمد،میجر(ر)ضیاء احمد،عمیر عزیز،عمران احمد، صوفی بشیر احمد،قیصر محمود، طیب بیگ آف ناروے و دیگر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes