راولپنڈی (یو این پی) ٹیکسلامیں واہ گارڈن چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ آوار نے خود کو اُڑالیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور پشاور سے آنیوالی بس میں سوار تھا جسے مشکوک جانتے ہوئے بس سے اُتاراگیاتواُس نے بھاگنا شروع کردیا اوراہلکاروں پر دستی بم پھینکا جبکہ اِسی دوران مبینہ دہشتگرد دھماکے سے اُڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 25سال کے قریب ہے جبکہ دستی بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔