اسلام آباد(یو این پی) پاکستانی دفتر خارجہ نے فرانسیسی میگزین کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کا غلط استعمال کرتے ہوئے انسانی جذبات اور عقائد پر حملہ کرنا بند ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم قریشی نے میڈیاکو بریفنگ میں بتایا کہ اس خاکوں سے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور پاکستانی عوام سمیت وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین اس تضحیک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان خاکوں کی اشاعت کا اصل مقصد مختلف تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے قومی اسمبلی میں بھی ان خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی ہے۔