اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آٹھ سپیشلائزیشن میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کے داخلے یکم فروری 2015ء سے شروع کرے گی جن میں اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ٗ بینکنگ اینڈ فنانس ٗ ہاسپٹل مینجمنٹ ٗ ہوٹل مینجمنٹ ٗ ہیومن ریسورس مینجمنٹ ٗ آئی ٹی مینجمنٹ ٗ مارکیٹنگ مینجمنٹ اور ٹورازم مینجمنٹ شامل ہیں\”یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان کامرس کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس یکم فروری سے اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہوں گے۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم مع مقررہ فیس بینک الفلاح ٗ حبیب بینک لمیٹڈ ٗ فرسٹ ویمن بینک ٗ اور الائیڈ بینک کی تمام اور نیشنل بینک آف پاکستان اور مسلم کمرشل بینک کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ نامزد شاخوں کی تفصیلات پراسپکٹس میں درج ہیں اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیس خود بینک میں جمع کرائیں۔ فیس بینک ڈافٹ /پے آرڈر کی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔
مشرق وسطی کے ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )میٹرک(ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ )انٹرمیڈیٹ( اور بیچلر )بی اے(سطح کے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکیں گے۔ جاری طلبہ)پہلے سے داخل( کو نئے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کر دئیے ہیں۔ اگر کسی طالب علم کو داخلہ فارم موصول نہ ہو تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے نامزد بینک کی شاخوں میں داخلہ فیس کے ہمراہ مقررہ تاریخ ) 5۔مارچ 2015ء(تک جمع کروا کرلیٹ فیس سے بچ سکتا ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق یکم فروری سے سمسٹر بہار 2015ء کے شروع ہونے والے داخلوں میں پی ایچ ڈی پروگرامز )ایم ایس /ایم فل کی بنیاد پر(کے داخلے ٗ فاصلاتی غیر رسمی اور تعلیم جاریہ ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(ٗ خصوصی تعلیم ٗ سائنس ایجوکیشن ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن ٗ فزکس ٗ کمپیوٹر سائنس اور ماس کمیونیکیشن میں ہوں گے جبکہ ایم ایس /ایم فل اور ایم ایس سی )آنرز( پروگرامز کے داخلے ٗ فاصلاتی وغیر رسمی تعلیم ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ خصوصی تعلیم ٗ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ )ای پی ایم(ٗ سائنس ایجوکیشن ٗ کمپیوٹر سائنس ٗ شماریات ٗ فزکس ٗ انوائرمنٹل ڈیزائن ٗ اردو ٗ معاشیات ٗ پاکستانی زبانیں و ادب ٗ ریاضی ٗ تاریخ اور مینجمنٹ سائنسسز میں ہوں گے۔ ایم ایس سی )آنرز(پروگراموں ٗ جن میں دیہی ترقی ٗ لائیوسٹاک مینجمنٹ ٗ ایگریکلچرل ایکسٹنشن اور انوائرمنٹل ڈیزائن کے پروگرامزشامل ہیں۔ ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن ٗ ریاضی ٗ سوشیالوجی ٗ فزکس ٗ شماریات ٗ کیمسٹری ٗ فارسٹری ایکسٹنشن ٗ ٹی وی پروڈکشن اور مائیکرو بیالوجی کے داخلے شامل ہیں۔ ایم کام ٗ چار سالہ بی ایس پروگرام میں مائیکرو بیالوجی اور کیمسٹری کے داخلے بھی پیش کئے جائیں گے۔ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے /ایم پی اے جبکہ ایم اے پروگرامز میں فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ٗ ثانوی تعلیم اساتذہ ٗ ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ خصوصی تعلیم ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ٗ ٹیفل اور تاریخ کے داخلے شامل ہیں ۔ نئے سمسٹر میں ایم ایڈ ٗ عریبک ٹیچر ٹریننگ کورس )اے ٹی ٹی سی(ٗ سی ٹی ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ ٹیفل اور کمپیوٹر سائنس ٗ بیچلر پروگرامز میں بی کام ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز اور بی اے جنرل گروپ کے داخلے پیش کئے جائیں گے۔ یکم فروری سے شروع ہونے والے داخلوں میں ایف اے ٗ آئی کام ٗ میٹرک ٗ درس نظامی پروگرام میں بی اے ٗ ایف اے ٗ میٹرک ٗ سرٹیفیکیٹ کورس آف انوائرمنٹل ڈیزائن انٹروڈکشن ٹو انوائرمینٹل ڈیزائن اور انوائرمینٹل سائیکالوجیٗ جبکہ چماہ دورانیہ سرٹیفیکیٹ کورسسز ٗ زرعی کورسسز ٗ اوپن ٹیک کورسسز اور شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز کے داخلے بھی شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق جن پروگراموں کے داخلے میٹرک کی بنیاد پر پیش کئے جائیں گے ان میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل ٗ ایم ایس سی سوشیالوجی ٗ ایم اے /پی جی ڈی ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ایم اے/ایم ایڈ خصوصی تعلیم ٗ ایم ایس سی /بی ایس مائیکرو بیالوجی ٗ ایم ایس سی/بی ایس کیمسٹری ٗ ایم سی سی شماریات ٗ ایم ایس سی ریاضی ٗ ایم ایس سی فزکس ٗ ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن ٗ ایم ابی اے/ایم پی اے ٗ ایم ایس سی/پی جی ڈی ماس کمیونیکیشن ٗ اور ڈپلومہ /ایم اے ٹیفل شامل ہیں۔ ان پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند افراد اپنے داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں۔میرٹ کی بنیاد پر داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31۔مارچ 2015ء ہے جبکہ داخلہ ٹسٹ 15 تا 20۔اپریل منعقد کیا جائے گا اور ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ2۔مئی کو آویزاں کیا جائے گا۔یکم فروری سے شروع ہونے والے داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٗٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421 سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431ٗ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432ٗبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435ٗ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
www.aiou.edu.pk