پاکستان نے امریکی دھمکی کا بھارتی پروپیگنڈا مستر کردیا

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے دی جانے والی مبینہ دھمکی کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا کو مسترد کردیا۔ امریکا میں متعین پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس طرح کے سوال کریں گی تو یہ پاکستانی عوام اور پاکستانی فورسز کی توہین ہوگی۔ انہوں نے پاکستانی فوج اور امریکی اور ایسا فورسز کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کے وسائل امریکی اور ایساف فورسز کو میسر ہیں اور ان کی کارکردگیکو دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستانی فورسز کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں کوئی الجھن نہیں ہے اور ہم تمام طرح کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ آپریشن ”ضرب عضب“ کے حوالے سے پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ دہشت گردوں سے کلیئیر کروا لیا اور آخری دہشت گرد کے کاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے کیخلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog