ملک میں قانون اور آئین کی بالا دستی کے لئے وکلاء برادری نے کلیدی کردار ادا کیا افتخار محمد چوہدری

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

pic bar taxila
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالا دستی کے لئے وکلاء برادری نے کلیدی کردار ادا کیا،عوام کو بلا تعطل انصاف کی فراہمی وکلاء کا نصب العین ہونا چاہئے،ٹیکسلا بار کے وکلاء نے عدلیہ بحالی تحریک میں نمائیاں کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد افضل جنجوعہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلاء سے خصوصی گفتگو کے دوران کیاوفد میں نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد کامران ایڈووکیٹ،راحت حنیف رانا،محد عمران اعوان ،اسماعیل خان شامل تھے،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو انکی کامیابی پر مبارک دی،اس موقع پر صدر ٹیکسلا بار محمد افضل جنجوعہ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملک میں قانون کی عملداری ، عدلیہ کے وقار ،اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے انکی خدمات کو سراہا،اور کہا کہ انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وفد میں شامل وکلاء کو تاکید کی کہ وہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اپنا بنیادی کردار جاری رکھیں،جبکہ عوام کو بلا تعطل انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں،بار اور بینچ میں بہتر تعلقات انصاف کی فراہمی میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں،عدلیہ بحالی تحریک میں ٹیکسلا بار کے وکلاء نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ٹیکسلا بار کے وکلاء پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا ،جنہوں نے نامسائد حالات میں بھی حق کا علم بلند رکھا ،اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ہر قسم کی قربانی دی،وکلاء عدلیہ کے تحفظ کے ضامن ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes