پی سی بی نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی

Published on January 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

123لاہور (یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے بولی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں سپر لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی کا جانب سے سپر لیگ بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نجم سیٹھی کو بولی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے علاوہ کمیٹی میں سبحان احمد ، بابر خان ، سلمان نصیر ذکی الرحمان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بھی نے میڈیا کمیٹی سمیت 3 کمیٹیاں قائم کی ہیں جن کی سربراہی نجم سیٹھی کو دی گئی ہے۔جبکہ پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو ٹیم مینجر مقرر کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پی سی بی کی جنرل کونسل کا اجلاس اپریل میں طلب بھی کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes