سبحان اللہ! بھارتی موسیکار اے آر رحمان نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 628)      No Comments

123ممبئی (یو این پی) اے آر رحمان ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کے دل کو اللہ تعالیٰ نے ایمان کے نور سے منور کیا اور انہوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا۔ ان کا پیدائشی نام اے ایس دلیپ کمار تھا لیکن انہیں یہ نام بالکل بھی پسند نہیں تھا۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے تمام مسلمانوں کا ایمان گرما دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کو بہت ہی زیادہ مالی مشکلات کا سامنا تھا اور اس دوران ان کی والدہ کا ایک صوفی کریم اللہ شاہ قادری کے پاس جانا ہو جہاں سے انہیں بہت زیادہ دلی سکون ملا۔ اے آر رحمان کا کہنا ہے کہ صوفی منشا انسان سے مل کر انہیں اور ان کے تمام خاندان کو بہت روحانی فیض حاصل ہوا۔وہ کہتے ہیں کہ صوفی بابا کا قول تھا کہ انسانوں کے درمیان فرق مت کرو اور ان سے برابری کے ساتھ سلوک کرو جیسے سورج اور پانی تمام انسانوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام باتیں انہیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی تھیں کہ اسلام ہی سچا اور فطرت کے نزدیک مذہب ہے اور یو ں انہوں نے بمعہ خاندان اسلام قبول کیا۔
اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایک ہندو عالم نجوم نے انہیں مسلم نام دیا لیکن ان کی والدہ کی خواہش پر انہوں نے اللہ رکھا کا بھی اضافہ کیا اور اس طرح وہ اے آر حمان بن گئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes