ایلیٹ کلاس کے عمران کو غریبوں سے سروکار نہیں، اسی لئے تحریک انصاف چھوڑی: جمشید دستی

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 771)      No Comments

123مظفر گڑھ (آئی این پی) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھتے ہیں انہیں مڈل کلاس سے کوئی سروکار نہیں اسی وجہ سے وہ تحریک انصاف سے علیحدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وڈیرے ہیں انکی ٹیم میں بیشتر وڈیرے اور خان شامل ہیں، عوام کا خون یہی وڈیرے چوس رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ شاہ محمود قریشی کو دیدیا تھا، انہوں نے ان کا استعفیٰ اسمبلی میں پیش نہیں کیا تھا اور اسی دوران میری عمران خان سے راہیں جدا ہوگئیں۔
 انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، حکمرانوں کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس نہیں، بجلی نہیں اور عوام اپنی بنیادی ضروریات کیلئے مارے مار ے پھر رہے ہیں، 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور وزیراعظم اپنی اور اپنی کابینہ کی نااہلی کی ذمہ داری بیورو کریسی پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے پی کے عوام کو پنجاب کی چیک پوسٹوں پر تنگ کرکے لاکھوں روپے روزانہ بھتہ لیا جاتا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب خاموش ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes