وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اس وقت ملکی تاریخ کے مشکل ترین فرض کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے اداروں کا ساتھ دینا ہے اسی میں ہی ہماری بقاء اور سلامتی ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال وہاڑی میں منعقدہ انسداد دہشت گردی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصادق علی دوگر، ممبران قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم ، چودھری نذیر احمد ارائیں ، اور طاہر اقبال کے بھائی زاہد اقبال ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید،ممبران امن کمیٹی محمد الطاف ، قاضی محمد وہاج،مولانا ادریس ضیاء ، علامہ غلام قنبر عسکری،حافظ ہارون الرشید،سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین عظمی سلیم ، نوشین ملک ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مختار جوئیہ،ماسٹر ریاض مسیح، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر شیخ محمد خرم سلیم کے علاوہ ضلع بھر کے نمبرداران ، دیہاتوں کے چوکیدار، انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، ممبران ضلعی امن کمیٹی کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ فرقہ واریت کے حوالہ سے ضلع وہاڑی کی ایک تاریخ ہے دہشت گردی کی جنگ اب ہمارے گھروں میں پہنچ چکی ہے اب ہر شہری کا فرض ہے کہ و ہ اس جنگ میں مصروف اداروں کا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ ہم اگر خواب غفلت سے نہ جاگے تو بچوں کی لاشیں میری اور آپ کے بچوں کی بھی ہو سکتی ہیں اور کٹے ہوئے ہوئے سر میرے یا آپ کے بچوں کے بھی ہو سکتے ہیں اگر آج ہم نے ببحثیت قوم ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس ملک سے درس و تدریس کے سلسلہ کو بند کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے اور جس شہری کے ذہن ابھی تک کوئی ابہام ہے تو اسے بھی جلد اپنی غلطی کا احساس ہو جائیگا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں داخل ہونے والے پختونوں اور افعانوں کی مکمل سکیرننگ کی جائیگی نمبر دار، چوکیدار دیہی علاقوں میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں مساجد میں ایمپلی فائر ایکٹ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے صرف ایک ہارن لگانے کی اجازت ہے ایک سے زیادہ ہارن پر50ہزار روپے جرمانہ اور سزا ہو سکتی ہے انہوں نے کہ مالکان کرایہ داروں کے کوائف بارے چھان بین کریں اور پولیس کو کرایہ داروں کے بارے میں باخبر رکھیں اسی طرح ہوٹل اور سرائے مالکان بھی رہائش کے لیے آنے والے افراد کا ریکارڈ رکھیں بصورت دیگر ان کے کلاف سخت کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ کو 30یوم میں ختم کردیا جائیگا اس کے بعد وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاڈی پی او صادق علی دوگر نے کہا کہ دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد ساتھ دے تو سالوں نہیں مہینوں میں یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے ایم این اے چودھری نذیر ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے کے لیے شہریوں کو درپیش تکالیف پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور اپنے اداروں کو مکمل سپورٹ کرنا ہے آج کی تکلیف کے لیے راحت کا سبب ہوگی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے محفوظ حال اور محفوظ مستقبل کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہے پاک فوج نے ہر آزمائش میں قوم کی توقعات پوری کی ہیں انشاء اللہ اب بھی ہم اپنے مقصد کو پا کر رہیں گے چودھری زاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کے بارے میں منفی سوچ کے حامل افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے پوری قوم یکجان ہو کر اس ملک کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کے ارادوں کو ناکام بنا دیگی سیمینار سے علامہ قاضی محمد وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری ، مولانا ادریس ضیاء ، اور سماجی کارکن نوشین ملک نے بھی خطاب کیا سیمینار کے دوران شہداء کے لیے دعا کی گئی اس دوران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی پر تیار کردہ ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی اور آئی ایس پی آر کا تیار کردہ بچوں کا گیت بھی پیش کیا گیا آخر میں ضلع کونسل ہال سے وی چوک تک امن واک کی گئی جس میں ڈی سی او جواد اکرم، ڈی پی او صادق علی دوگر ،ممبران قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم ، چودھری نذیر احمد ارائیں ، اور طاہر اقبال کے بھائی زاہد اقبال ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید،ممبران امن کمیٹی محمد الطاف ، قاضی محمد وہاج،مولانا ادریس ضیاء ، علامہ غلام قنبر عسکری،حافظ ہارون الرشید،سماجی تنظیموں کی عہدیدار خواتین عظمی سلیم ، نوشین ملک ,ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مختار جوئیہ،ماسٹر ریاض مسیح، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر شیخ محمد خرم سلیم کے علاوہ ضلع بھر کے نمبرداران ، دیہاتوں کے چوکیدار، انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، ممبران ضلعی امن کمیٹی کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی