راولپنڈی (یو این پی) انسداد منشیات فورس نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات فورس نے راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں آپریشن کے دوران ایک ارب 18 کروڑ کی منشیات برآمد کر کے 9 سمگلرز کو گرفتار کیا ہے اور ان کے زیر استعمال 2 گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔