پی آئی اے کویت کے ائرپورٹ کے ٹریفک آفیسرسید جاوید اقبال شاہ انتقال کرگئے

Published on January 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

syed javeed iqbal
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (مرحوم 35سال سے کویت میں مقیم تھے اورمقامی طورپر پی آئی اے میں کام کررہے تھے حال ہی میں وہ ریٹائرڈ ہوکر پاکستان چلے گئے تھے جہاں وہ ہارٹ اورگردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے مرحوم بہاول پورکے ایک ہسپتال میں زیرعلاج رہے آج وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔انا للہ اناالیہ راجعون۔مرحوم آج جمعہ کے روز بہاول پورمیں سپردخاک کردیاجائے گا ۔کویت میں پی آئی اے کے کنیٹری منیجر پرویزاحمد قریشی ،اسٹیشن منیجر منیراحمد، سیل سپروائزرشہبازعلی اوراکاؤنٹنٹ راحیل احمد مرزا،پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد عارف بٹ ، اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر ،معروف سماجی کارکن ملک خلیل احمد ،ملک محمد حنیف ،ملک نذیر حسین ،چوہدری ملک محمداسلم ،احسان دانہ،حافظ سلطان احمد ،محمد خاور بٹ ، مقصودعلی منظور ،محمود علی منظور،صرافہ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین افتخاراحمد گھمن، سینئر صحافی عبدالشکورابی حسن ،محمد عمر ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت صدر میاں محمد ارشد،سیکرٹری جنرل عرفان احمدناگرہ ، رائے احسان احمد کھرل ، میاں محمدعمران ، محمد زبیر شرفی کے علاوہ سینکڑوں پاکستانیوں نے سید جاوید اقبال کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے اوراہل خانہ سے تعزیت کی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog