ٹیکسلا ( یو این پی)صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن محمد افضل جنجوعہ نے کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بہار اسوقت آئی جب نبی کریم ﷺ دنیا میں تشریف لائے،آقا کی آمد سے پہلے خزاں تھی ویرانی تھی، ہر طرف ظلمت کے ساے تھے،تذکیہ نفس سے عاری مسلمان تنزلی کی جانب راغب ہیں،امت مسلمہ کی تذلیل کا اصل سبب اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے،پوری دنیا میں مسلمان ظلم و جبر کا نشانہ بن رہے ہیں،حضورﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہوکر ہم دین اور دنیا کی بھلائی حاصل کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محفل میلادکے سلسلے میں بار روم ٹیکسلا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب سے ایڈووکیٹ عرفان گجر ایڈووکیٹ، عبدالغفور ساقی ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ثنا خوانی بھی کی گئی ،محفل میلاد میں جوڈیشل کمپلیکس ٹیکسلا کے ججز صاحبان ایڈیشنل سیشن جج عابد رضوان عابد،آصف حیات گوندل سول جج ٹیکسلا ، عبدالسلام چوہدری علاقہ مجسٹریٹ، اویس خان نیازی علاقہ مجسٹریٹ ، ممبران بار کونسل اور خواتین وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی،تقریب میں سابق صدور ٹیکسلا بار راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ، اعجاز خان ایڈووکیٹ ، عبدامالک شیر پاو،کے علاوہ ملک سجاد ، طاہر محمود راجہ ، سید اکرار حیدر،راجہ کامران،جاوید اقبال منگرال ،نظامت کے فرائض ایڈووکیٹ سید گفتار حسین شاہ سرانجام دے رہے تھے