اسلام آباد/جدہ(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سعودی شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شاہی خاندان سے تعزیت کی ہے۔مکہ سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر تمام مسلم دنیا کے لئے افسوسناک ہے۔ شاہ عبدللہ کی وفات پر سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔