اسلام آباد (یو این پی) پاکستان میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کی غائبانہ نماز جناہ کل فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔ میڈیا کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نماز جناہ کل بعد از نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ سفارتخانے نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔