لاہور (یو این پی) پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی 15روپے فی کلو واضح کمی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 175روپے سستا اور کمرشل سلنڈر 680روپے سستا ہو گیاہے ۔پنجا ب اور سندھ میں ایل پی جی 100سے110روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی 110سے 120روپے فی کلو پر فروخت کی جارہی ہے۔
بڑے شہروں میں ایل پی جی کی وافر سپلائی ہونے کے باوجود بھی کچھ دکاندار ایل پی جی صارفین کو نہیں نئی قیمت پر فروخت نہیں کر رہے جس کے بعد حکومت نے ایسے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاﺅ ن شروع کر دیا ہے اور چھاپے مار جا رہے ہیں۔