ریاض (یو این پی) سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سعودی فرمانروا کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنا چاہیے۔ شاہ سلمان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ کی مدد سے اسی راستے پر چیں گے جو مرحوم بادشاہ عبدالعزیز نے طے کیا تھا اور جس سے ملک نے ترقی کی۔ انہوں نے مسلمانوں اور عرب ملکوں کو متحد رہنے پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔