رحیم یار خان (یو این پی) پریذیڈنٹ صادق کلب سیف اللہ خان نیازی نے روٹری کلب کے ممبران کے صادق کلب کے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی دورہ کے موقع پر کہا کہ سول سوسائٹی ، این جی اوز اورمنتخب نمائندے پولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرتے رہیں تو بہت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس سلسلہ میں روٹری کلب اہم خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ڈاکٹر عبدالماجدخان چےئرمین ادبی فورم نے بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا سے پولیو ختم کرنے کیلئے پولیو کی ویکسین کی فراہمی، ریسرچ، اور نگرانی کے کاموں کیلئے رقوم دینے والا سب سے بڑاادارہ ہے اور اس کے ممبران پوری دنیا میں انسانیت کی فلاح کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہیں۔ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور روٹری کلب کے سابق صدر میاں رفیق اختر نے بتایا کہ روٹری کلب کے ممبران اپنی مدد آپ کے تحت سماجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ر وٹری انٹرنیشنل کی پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے ممبرممتاز بیگ نے بتایا جب تک پاکستان میں پولیو کا ایک بھی نیا مریض سامنے آتا رہا یہ مزید وائرس پیدا کر کے دنیا میں پولیو پھیلانے کا باعث بنتا رہیگا ۔سکندر علی صدر اور احمد اویس سکریٹری نے تمام شرکاء سے گزارش کی کہ دنیا سے اس مرض کے خاتمہ کیلئے پولیو مہموں کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر قمر حلیم(صبا ٹریولرز)،راناعبدالجبار،عمران احمدخان،قیصر محمود، غلام حسین کاہلوں ایڈووکیٹ دیگرممبران موجود تھے۔