میاں چنوں(رضا جعفری سے) گدھے چوری کرکے ذبح کرنے کے بعدمبینہ طور پر گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا ایک رکن گرفتار،ساتھی پولیس کی ملی بھگت سے فراراہل محلہ نے گدھے کو ذبح کرکے اس کی کھال اتارتے ہوئے ایک شخص پکڑ لیا اور پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی تھانہ سٹی میاں چنوں کی غفلت اور بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے فرار ہوگئے،تفصیل کے مطابق میاں چنوں مہر آباد روڈ پر تین افراد گدھے کو ذبح کر رہے تھے کہ ایک خاتون نے دیکھ کر شور مچا دیا ،جس پر اہل علاقہ نے ندیم شہزاد کو موقع سے پکڑ کر تشد دکے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقعہ سے فرار ہوگئے ،اہل علاقہ کے مطابق متعدد گدھے پہلے بھی چوری ہوچکے ہیں ،جبکہ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ چوری ہونے والے گدھوں کو مذکورہ ملزمان چوری کرکے گوشت مبینہ طور پر فروخت کر چکے ہیں،پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کوحوالات میں بند کر کے اس کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مقامی پولیس کی ملی بھگت اورسرپرستی میں لوگوں کو حرام گوشت فروخت کرکے کھلا رہے ہیں ۔