اسلام آباد(یو این پی) پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد انیتس جنوری کو بھارتی عدالت اور بھارتی بینک کے افسران سے اہم ملاقات کرے گا، جس کے بعدوفد نئی دہلی میں قائم پی آئی اے کی جائیدادوں کا بھارتی حکام کے ساتھ فیصلہ کریگا ۔ ایم ڈی پی آئی اے شاہنواز خان اور چیف لیگل افسر پی ائی اے سمیت دیگر افسران پر مشتمل اعلی سطح کا وفد 29 جنوری کو دہلی جائے گا جہاں ایم ڈی پی آئی اے ائیر لائن کے جائیداد تنازع کے سلسلے میں بھارتی عدالت میں پیشی کے ساتھ ساتھ نوٹس جاری کرنے والے بھارتی بینک کے اعلی افسر سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نیاپنے تمام قانونی دستاویزات کو مکمل کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو بھی تمام معاملے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتیس جنوری کو پی آئی اے دہلی آفس کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا ۔