لندن (یو این پی) عالمی ریٹنگ ایجنسی (موڈیزانٹرنیشنل ) نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بجلی کا بحران پاکستان کی ریٹنگ پراثراندازہوسکتاہے ۔ اپنے ایک بیان میں موڈیز انٹرنیشنل کاکہناتھاکہ پاکستان 2006ءسے توانائی کے بحران کا شکار ہے ، تیل کا بحران اصلاحات پر اثراندازہورہاہے، تیل کی کمی ، تنصیبات پر حملے توانائی بحران کی بڑی وجہ ہیں اور اگر اس پر بروقت قابوپانے کے لیے دیر پااقدمات نہ کیے گئے تو پاکستان کی ریٹنگ گر سکتی ہے ۔