ڈھاکہ(یو این پی) بنگلہ دیش کی حکومت نے حزب اختلاف کی رہنما اور بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو بس حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔ گزشتہ روز سینئر پولیس افسر نے کہا کہ پولیس نے بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کو جمعہ کو بس حملہ کے لئے اکسانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔ بس حملے میں 29 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 9زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے الزام لگایا ہے کہ خالدہ ضیاء نے اس حملے کا حکم دیا تھا ‘ ڈھاکہ پولیس کے سپرینٹنڈنٹ حبیب الرحمن نے کہا کہ خالدہ ضیاء کو مسافر بس پر حملے کا پہلی بار الزام لگایا گیا ہے یہ حملہ ان کی پارٹی کے ڈھاکہ آفس کو بند کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما رضوی احمد نے خالدہ ضیاء پر الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا وہ اپنی دفتر میں مصروف کار ہیں ۔ پولیس نے حزب اختلاف کے چند ایک کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم بی این پی نے کہا ہے کہ ہمارے 10ہزار کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔