بڑھتی عمر میں ذہنی استعداد کو تیز رکھنے کے لیے جسمانی و ذہنی ورزش ضروری ہے، ماہرین

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 827)      No Comments

066
سڈنی(یو این پی) طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ کہ بڑھتی عمر میں ذہنی استعداد کو تیز رکھنے کے لیے جسمانی و ذہنی ورزش ضروری ہے۔بوڑھے افراد کے لیے بہترین دوا جسمانی ورزش ہے۔آسٹریلیا میں ایڈتھ یونیورسٹی سے منسلک طبی ماہر رالف مارٹنز کا کہنا ہے کہ جسمانی اور ذہنی ورزش سے بڑھتی عمر میں زیادہ فائدہ ملتا ہے۔ تحقیق کے لیے رالف مارٹنز اور ان کے ساتھیوں نے 60 سے 85 برس کے 172 معمر افراد پر تحقیق کی اور انہیں چار مختلف گروپوں میں تقسیم کر دیا۔معمر افراد کے لیے یہ پروگرام 16 ہفتے کے لیے ترتیب دیا گیا۔ ایک گروپ کو ہفتے میں تین دن تک ایک گھنٹہ پیدل چلنے کے لیے کہا گیا۔ دوسرے گروپ کو کمپیوٹر پر ذہنی استعداد بڑھانے والی مشقیں کرنے کی تلقین کی گئی۔ تیسرے گروپ کو ذہنی و جسمانی ورزش کرنے کے لیے کہا گیا اور چوتھے گروپ کو اپنی روز مرہ روٹین جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔16 ہفتے بعد تمام چار گروپوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ جس گروپ کے افراد نے دونوں ذہنی و جسمانی وزشوں میں حصہ لیا ان کی ذہنی استعداد اور یادداشت دیگر ساتھیوں کی نسبت بہتر تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy