مانامہ (یو این پی) پاک فضائیہ کے ائیرچیف طاہر رفیق بھٹی نے بحرین کے شاہ حماد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ائیر چیف سے ملاقات میں شاہ حماد کی طرف سے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ، ملاقات میں بین الاقوامی اور خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،بحرین کے شاہ کی طرف سے مختلف شعبوں میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔