سان فرانسسکو۔۔۔کمپیوٹر اور موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل نے نیا ٹیبلٹ آئی پیڈ \’\’ائر\’\’ متعارف کروا دیا، یہ پہلے آنے والے تمام آئی پیڈز سے زیادہ پتلا ہے۔سان فرانسسکو میں ہونے والی ایک تقریب میں نئے لیپ ٹاپس، ایپس بھی متعارف کروائے گئے۔ نو اعشاریہ سات انچ کی ٹچ سکرین والا آئی پیڈ سات اعشاریہ پانچ ملی میٹر موٹا اور اس کا وزن ایک اعشاریہ چار پاؤنڈ ہے جو کہ ایپل کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں دستیاب تمام ٹیبلٹس میں سب سے ہلکا ہے۔ اس کے گرافکس کی رفتار بہتر گنا تیز ہے۔ یہ میکنٹوش آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ اس میں پانچ میگا پکسل آئی سائٹ کیمرہ نصب ہے۔ یہ یکم نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا ہے، اور اس کی کم سے کم قیمت چار سو ننانوے ڈالر ہے۔ اس آئی پیڈ میں اے سیون چپ لگائی گئی ہے جو آئی فون فائیو ایس میں لگی ہوئی ہے۔ ایپل نے اس کے ساتھ آئی پیڈ منی کے نئے ورژن کی رونمائی بھی کی۔ سات اعشاریہ نو انچ کے اس آئی پیڈ کو ایپل نے ریٹینا قرار دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی ریزولوشن بہتر ہو گی۔ ایمازون اور گوگل نے پہلے ہی چوٹی ٹیبلٹس کا اعلان کر رکھا ہے جسے ’کنڈل فائر ایچ ڈی ایکس‘ اور ’نیکسس سیون‘ جو ہائی ڈیفینیشن ڈسپلے کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ آئی پیڈ کے اس نئے آئی پیڈ کا اجرا ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گوگل انڈروئیڈ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس پر چلنے والی ٹیبلٹس ایپل کی ٹیبلٹس سے زیادہ فروخت ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ایپل نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کے نئے میک آپریٹنگ سسٹم ’میورک‘ کے اپ ڈیٹ کو صارفین کو مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس کا موازانہ اگر ونڈوز آٹھ اعشاریہ سے کیا جائے تو وہ مارکیٹ میں ایک سو پاؤنڈ کے قریب فروخت ہوتا ہے جبکہ لینکس پر بنا ہوا یوبنٹو بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔