ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی)چیئر مین قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر تر ہوکر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں،سینیٹ کی کاوشوں سے ٹیکسلا تا ہری پور روڈ کی از سر نو تعمیر کے لئے 66 کروڑ کی رقم مختص کی گئی،کریڈٹ کوئی بھی لے عوام کے مسائل حل ہونا چاہیں،روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خستہ حال پلوں کا کام بھی مکمل ہونا چاہئے ،پلوں کی تعمیر کے بغیر مذکورہ منصوبہ ناکام ہونے کا قوی خدشہ ہے جس کی تمام تر زمہ داری این ایچ اے حکام پر ہوگی،روڈ کی تعمیر سے سیر وسیاحت کے مواقع میسر آئیں گے جس سے بلاشہ ملکی زرمبادلہ بڑھے گا،روڈ کی تعمیر میں تیکنیکی خامیوں کو ترجیح بنیادوں پر درست کرنے کی ضرورت ہے،کسی بھی نقصان کی صورت میں ذمہ داران جواب دہ ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہری پور ، خانپور اور ٹیکسلا واہ کینٹ کے سینئیر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا ، سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ٹیکسلا اور حطارروڈ کو باہمی لنک کیا جائے ،انکا کہنا تھا کہ اگر روڈ کی از سر نو تعمیر میں خستہ حال پلوں کو نظر انداز کیا گیا تو تام کاوشوں بے سود ثابت ہونگی،اس ضمن میں سرک کی تعمیر کا ٹینڈر تو ہوچکا مگر مذکورہ شاہرہ پر خستہ حال پلوں کی مرمتی کے لئے فنڈڈز فراہم نہیں کئے گئے،روڈ کی تعمیر سے مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ اور ٹیکسلا تا قراقرم ریشم تک رسائی بھی ممکن ہوگی ، جس سے ملک میں زر مبادلہ آئے گا، اور ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا،انھوں نے بتایا کہ مذکورہ روڈ کی تعمیر کے لئے 2009 سے کوششیں کی جارہی تھیں،جبکہ سینٹ کی بجٹ تجاویز مالی سال 2009 سے اس علاقائی سنگین مسلہ کی طرف متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی،جبکہ اس ضمن میں چیئرمین این ایچ اے الطاف احمد چوہدری سے ملاقات ہوئی اور معاملات کو فوری حل کرنے پر زور دیا گیا، انکا کہنا تھا کہ منصوبہ کی ناکامی کی صورت میں چیئرمین این ایچ اے اور متعقلہ حکام اسکے ذمہ دار ہونگے جو تیکنیکی خامیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ انھوں نے خانپور کے متعدد طلباء وطالبات کے سکولوں میں سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے دورہ کیا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ سکولوں میں سیکورٹی انتظامات تو کجا یہاں تو زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں،انھوں نے کہا کہ ٹیکسلا تا ہری پور روڈ کی جلد تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی محکموں سمیت این ایچ اے سے مکمل رابطوں میں ہیں عوام جلد خوشی کی نوید سنیں گے