لاہور ( یو این پی) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ ہے کہ ناانصافی ،عدم توازن اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف نوجوانوں کو عمران خان نے اپنا سیاسی شعور اور ویژن دیا ہے لیکن یوتھ کو ان سب خرابیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ عملی اقدام کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران ٹائیگر اور ٹائیگر س فورس نوجوانوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور ہم آئی ٹی ایف کو انصاف ٹائیگر فورس کے طور پر بھی متعارف کر سکتے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس کی لاہور کی تنظیم کی تکمیل پر نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایف پی ٹی آئی کیلئے بہترین اثاثہ ثابت ہو گی جو عمران خان کے دست بازو رہتے ہوئے نئے جوش و جذبے کے ساتھ پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے اور سرکاری مشینری عملی طور پر ناکارہ دکھائی دیتی ہے ہر ادارہ خدمت کی بجائے عوام کیلئے زحمت اور ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے ان حالات میں عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس جیسے شعبے معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
اس موقع پر آئی ٹی ایف لاہور کے صدر راشد ریاض اور ثانیہ کامران نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی طرف سے تعاون اور سر پرستی کو سراہا ۔تقریب میں عبدالعلیم خان نے شعیب صدیقی،ثانیہ کامران اور راشد ریاض کے ہمراہ آئی ٹی ایف کا کیک بھی کاٹا اس موقع پر سیکر ٹری اطلاعات فرخ جاوید مون بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق انصاف ٹائیگر فورس لاہور کیلئے فرحت سہیل نائب صدر ،سحر عارف عثمانی جنرل سیکرٹری ،مہرو رانجھاجوائنٹ سیکرٹری ،دُعا پریس سیکرٹری اورسیرت خورشید ایڈشنل سیکرٹری ہونگی ۔ان عہدیداروں کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔