عبدالحکیم (یواین پی) صفائی کے ناقص انتظامات پر اہلیان شہر کے ایک وفد نے ڈی ،سی، او ،خانیوال سے ملاقات میں بلدیہ عبدالحکیم کو سکر مشین کی فراہمی کا مطالبہ کیا جسے منظور کرتے ہوئے ڈی،سی، او خانیوال نے عرصہ تقریبًاچار ماہ قبل بلدیہ عبدالحکیم کو سکر مشین دینے کا حکم صادر فرما دیا جو کہ تقریبًا 90لاکھ مالیت کی ہے سکر مشین میاں چنو ں شہر کی ایک ورکشاپ میں مکمل تیار کھڑی ہے جبکہ ٹی،ایم،اے کبیروالہ کی طرف سے رقم کی عدم ادائیگی کیوجہ سے اہلیان شہر مشکلات کا شکار ہیں اور محلہ عید گا ،پرانی سبزی منڈی ،محلہ فاروق اعظم ،بستی بہاولپور ،بستی نواں شہر ،اور بستی نعمت پو رکے علاقے پانی میں ڈوبے ہو ئے ہیں باخبر ذرائع معلو م ہو ا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی کا مسئلہ ٹی، یم،اے کبیر والہ کے عملہ میں کمشن کی بندر بانٹ ہے ،عبدالحکیم شہر کے سیاسی ،سماجی ،تجارتی ،صحافی حلقوں نے کمشنر ملتان ،ڈی،سی،او خانیوال اور اے،سی،کبیروالہ سے بلدیہ عبدالحکیم کو سکر مشین کی فوری فراہمی کامطالبہ کیا ہے ۔