بالاکوٹ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ نمونیہ کی وباء پھیل گئی

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

MC
بالاکوٹ(یو این پی) بالاکوٹ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ نمونیہ کی وباء پھیل گئی،مانگلی،صوبڑیاں اور کھٹہ خواص میں چار بچے نمونیہ کے باعث جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والے چارون بچوں کی عمریں دوسال سے کم بتائی گئی ہیں،ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی بناء پر مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے،واقعات کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل بھر میں نمونیہ کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں میں اکثریتی نمونیہ سے متاثرہ بچوں ہی کی بتائی جا رہی ہے جبکہ بالاکوٹ شہر کے مختلف مقامات مانگلی،صوبڑیاں اور کٹھہ خواص میں اب تک چار بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے،مقامی افراد کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بچوں میں سے دو بچوں کے نام راشد اور الیاس کے نام سے سامنے آئے ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں خشک سردی کے بعد بارشوں اور برف باری کے باعث یک دم موسم تبدیل ہونے سے سردی کی شدت یک دم بڑھ گئی ہے جس کے باعث مختلف سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز میں آنے والے زیادہ تر کیسز نمونیہ ہی کے ہیں ،ڈاکٹرز حضرات کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد سے جلد متاثرہ خاندانوں اور بچوں کو امداد فراہم کریں تاکہ وہ اس بیماری کا شکار ہونے سے بچ سکیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرد موسم کے لیے مخصوص قسم کی پناہ گاہیں درکار ہوتی ہیں اور چونکہ پہاڑی اور برف باری والے علاقوں میں سردی زیادہ پڑتی ہے اس لیے وہاں خاص قسم کے لباس و رہائش کی ضرورت ہے جو کہ انہیں میسر نہیں ہیں،ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے حکومت کو فوری طور پر نوٹس لینے اور بالائی متاثرہ علاقوں میں امدادی ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں روانہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نمونیہ کی وباء پر قابو پایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy