عارف والا( رانا نذیر احمد شاہین )آواز تحصیل فورمکے زیر اہتمام امن کانفرنس۔ صدرِ مجلس عباس علی عارفی اور مہمان خصوصیا اے سی عارف والہ طارق حسین بھٹی تھے۔چیف ایگزیکٹو مرکزی انجمن تاجران محمد حسین حسینی،میاں افضل فاروق جوئیہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،میاں شوکت باجوہ،حاجی شاہد تبریزی،مرتضیٰ خوشی،مسز قدسیہ نصیر اور مسز فریدہ مبین سمیت دیگر مکتب فکر کے افراد کی شرکت۔ امن کے حوالے سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق آواز تحصیل فورم(ساؤتھ ایشیاء پاٹنر شپ پاکستان)کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال عارف والا میں ’’امن کانفرنس‘‘ منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عارف والا طارق حسین بھٹی،محمد حسین حسینی،فقیر اللہ ارشد تھے۔تقریب سے اے سی عارف والا طارق حسین بھٹی،مسز قدسیہ نصیر ،محمد حسین حسینی،عباس علی عارفی،میاں افضل جوئیہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کانفرنس آواز تحصیل فورم کا احسن اقدام ہے۔امن کانفرنس اس پر فطن دور میں وقت کی ضرورت ہے۔اس وقت ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا دور دورہ ہے۔پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ہمیں متحد ہو کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔امن کے قیام کے لیئے ہم میں سے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کے لیئے ہمیں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔فوجی عدالتوں کے قیام اور حکومت کے دیگر اینٹی ٹیرورسٹ اقدام کو بے حد سراہا گیا۔امن کانفرنس کی تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے،نظمیں اور ٹیبلو بھی پیش کئیے۔تقریب میں کمپئرنگ کے فرائض رائے خادم حسین کھرل نے انجام دئیے۔