چین کے ہوتے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست ملنا آسان کام نہیں: سرتاج عزیز

Published on January 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کے حالیہ دورہ بھارت پر متضاد بیانات سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی سفیر کو تحفظات سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات برابری کی بنیاد پر چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ چین کے ہوتے ہوئے بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل نشست کاملنا آسان کام نہیں۔
قومی کشمیر کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ سٹریٹجک امور پر جو معاملات طے پا رہے ہیں اس پر بھی حکومت پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے امریکہ سمیت یورپی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت پر تحفظات کا اظہار کیا جس کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا پاکستان باوقار ملک ہے وہ عزت کے ساتھ خطے میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہمارے حوالے سے غلط فہمی کا شکار نہ رہے پاکستان نیوکلیئر حامل کا ملک ہے اور ہم اپنے ملک کا دفاع سالمیت اور اس کے وقار کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کو باضابطہ طور پر حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی سفیر نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت پاکستان کے تحفظات ہیں، امریکی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے امریکہ سمیت تمام ممالک کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کرے گا۔ پاکستان قیام پاکستان سے اب تک جس انداز میں اپنا دفاع کررہا ہے اس سے پوری دنیا بخوبی آگاہ ہے۔ امریکہ اور بھارت کے ساتھ سٹریٹجک امور پر جو ہتیھاروں کے معاہدے ہورہے ہیں اس پر بھی حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں جس سے امریکی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog