لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ایک تقریب کے دورا ن ہوائی فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔