ڈاکٹر سعیدہ بہترین استاد ٗ مایہ ناز محقق اور ایک مثالی کردار کی عظیم شخصیت تھیں ڈاکٹر شاہد صد یقی

Published on February 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 816)      No Comments

3....
اسلام آباد(یواین پی)ڈاکٹر سعیدہ اسداﷲ خان)مرحومہ(ایک بہترین استاد ٗ مایہ ناز محقق اور ایک مثالی کردار کی عظیم شخصیت تھیں ٗ ایمانداری اور پختہ عزم کے ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات ہمیشہ یاد رہے گی ٗ خوبیوں بھری ان کی شخصیت ہم سب کے لئے اور طلبہ کے لئے باالخصوص ایک رول ماڈل ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر سعیدہ اسداﷲفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر تھی جو گذشتہ جمعہ کے دن رضائے الٰہی سے رحلت پاگئی تھی۔تعزیتی ریفرنس تقریب کی صدارت ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ٗ ڈاکٹر احمد مختار بھی اس تعزیتی ریفرنس میں آنے کے خواہشمند تھے لیکن کسی اہم اجلاس میں لازمی شرکت کے باعث انہوں نے اپنے نمائندے بھجوائے ہیں۔تعزیتی ریفرنس کے مقررین میں فاطمہ جناح ویمن یونیوسٹی کی موجودہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرٗ شزرہ منور ٗ نمل کی ڈاکٹر شاہینہ ایوب بھٹی ٗ انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کی ڈاکٹر منزہ یعقوب ٗ ائیر یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسسز ڈاکٹر روبینہ کامران شامل تھی۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ٗ ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کہا کہ ڈاکٹر سعیدہ اسداﷲ نرم مزاجی ٗ درگزر ٗ شفقت اور گزرے ہوئے خوشگوار لمحات کی وجہ سے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعیدہ ان کی قریبی دوست تھی اور کسی سے تنازعہ کی صورت میں ہمیشہ \”بس کرو ٗ حوصلہ کرو اور کڈے میں ڈال دو\” کی درس دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعیدہ نے کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی تھی وہ نہایت مذہبی اور صاف ستھرے کردار کی مالکہ تھی اور اﷲ پر انہیں پختہ یقین تھا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر سعیدہ وقت کی بہت پابندی کرتی تھی۔ پیار و محبت اور عفو و درگزر ان کی خوبیاں تھی۔ طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے دلیری اور ہمت سے آگے بڑھ رہی تھی۔خود اچھی تھی اور ہر ایک سے اچھائی کی امید رکھتی تھی۔ اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے ڈاکٹر سعیدہ اسداﷲ خان)مرحومہ(کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ٗ ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے تلاوت کلام پاک اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کرائی اور مرحومہ کے پسماندگان کے لئے بھی صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes