کویت ، مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کا قیام ، صفدر حسین نے نوٹیفیکیشن جاری کیا

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

facebook_1422785834931
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے انچارج (ر) کیپٹن صفدر حسین نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی جس میں نو منتخب عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن دئیے گئے ۔عہدیداروں میں عرفان احمد ناگرہ (صدریوتھ ونگ) عدیل شہزاد سندھو(سیکرٹری جنرل)میاں محمد عمران (چیف آرگنائزر)جی ایم راہی بلتستانی (نائب صدر) محترمہ نجمہ خان (نائب صدر خواتین) محمد ندیم اکبر(صدراتی کوارڈینٹر) رانا شبیر احمد (نائب صدر) شریف حدیثوی بلتستانی (سیکرٹری انفارمیشن ) سردارمحمد یاسین (کوارڈینٹرتعلیم) میاں عرفان (انچارج میڈیاسیل) مثتاق احمد (نائب صدر) ہوں گے ۔اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد ارشد نے کہاکہ ہم نے جمہوری طریقے سے پارٹی میں عہدیداروں کا انتخاب کیا اور اب ہماری پارٹی مضبوط ہوگی کیونکہ اس سے قبل لیبر ونگ ہمارابازو تھی اب یوتھ ونگ نے ہمارے حوصلوں کو توانا کردیا ہے کیونکہ یوتھ ہی مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں بانی پاکستان قایداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ نوجوانوں پر بھروسہ کیااوران پر اعتماد رہانوجوان ہی مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں آئندہ باگ دوڑ انہی نے سنبھالنی ہوتی ہے قائد میاں محمد نوازشریف نے جس طرح پارٹی میں جمہوری عمل کو عملی جامہ پہنایا ہے وہ عمدہ مثال ہے ۔اس موقعہ پر نو منتخب یوتھ ونگ کے صدر عرفان احمد ناگرہ نے کہاکہ قائد میاں محمد نوازشریف نے ہم پر جو اعتماد اوربھروسہ کیا ہم انشاء اللہ تعالی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ہمارے قائد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اورنوجوان نسل ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے جب تک ملک میں اتحاد اوریکانگت کی سیاست جنم نہیں لے گی حکومت کو عوام کی خدمت کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا لہذا تما م سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت وقت کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں معاشی ،سیاسی استحکام پید اہواورملک ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہو۔اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی ، پاک کویت فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجازحسین ، ملک طالب حسین نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme