جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) پی وائی او گلف کی تنظیم سازی میں مزید پیش رفت پی وائی او سعودی عرب کے سیکرٹری مالیات راجہ نوید بھٹی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات گلف ریجن مقرر کر دیا گیا۔ تقرری کا نوٹیفیکیشن چئیرمین پی وائی او گلف جاوید نذیر بڑالوی نے پی وائی او پاکستان اور گلف کی ری آرگنائزنگ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جاری کیا۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی سعودی عرب اور پورے گلف میں جیالوں نے جشن منایا جیالوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور بھنگڑے ڈالے۔ بعد ازاں چئیرمین پی وائی او گلف جاوید نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ نوید بھٹی نے پی وائی او سعودی عرب میں رہتے ہوئے بھٹو ازم اور جماعت کی سوچ اور نظریات پرچار کے لئیے انتھک محنت کی ان کی تقرری ایک نظریاتی جیالے کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلف کے کونے کونے میں جہاں بھی نظریاتے جیالے ہیں ان کو جائز مقام دیں گے۔ جیالوں کو پی وائی او کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ پی وائی او پاکستان پیپلزپارٹی کے لئیے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔ پی وائی کا ہر نوجوان اپنی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ نو منتخب عہدیدار راجہ نوید بھٹی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلی قیادت بالخصوص صاحبزادہ ذولفقار سردار ندیم آزاد خآن اور جاوید نذیر بڑالوی کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ قیادت نے جو بوجھ میرے کاندھوں پر ڈالا ہے اس کو بطور احسن نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ بھٹو ازم کی پرچار میرا مشن ہے۔ گڑھی خدا بخش کے شہدا کے ساتھ تا دم مرگ وفا میرا عہد ہے۔ انہوں نے تما جیالوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مبارکباد پیش کی