عبدالحکیم کافیصل آباد روڈ سیوریج بلاک ہوجانے سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا

Published on February 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

abdul-hakim-300x160
عبدالحکیم(یواین پی)عبدالحکیم کافیصل آباد روڈ سیوریج بلاک ہوجانے سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا ، روڈ پرگہرے گڑھے بن جانے سے گزرنا محال ہوگیادن بھر ٹریفک بلاک رہنے لگی متبادل راستہ نہ ہونے کے سبب عوام شدید مشکلات کا شکار،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے فیصل آباد روڈ پر قبرستان کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے مسلسل سیوریج بلاک رہنے سے مین ہول ابلتے رہتے ہیں روڈ پر گندا پانی ٹھہرنے کے سبب اڑھائی سے تین فٹ گہرے دس سے بیس فٹ لمبائی چوڑائی کے چار پانچ گڑھے بن چکے ہیں جہاں ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے اب وہاں سے گزرنا محال ہوچکا ہے حتیٰ کہ پیدل کا راستہ بھی نہ بچا ہے متبادل راستہ نہ ہونے کے سبب شہری شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں روڈ ہٰذا پرہیوی ٹریفک کا بہت ذیادہ دباؤ رہتا ہے اور گاڑیوں کے پھنس جانے کے بعد لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں محلہ نعمت پورہ،مجاہد آباد،نظام آباد،جنجوعہ آباد ،مبارک آباد،روش پاور پلانٹ،سدھنائی بیراج سمیت بہت بڑی مضافاتی آبادی کے آبادی کے لاکھوں مکین اور ہزاروں مسافرروزانہ اور دن بھر خوار ہوتے رہتے ہیں مقامی ،تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار اس مسئلہ بارے آگاہ کیا جا چکا ہے مگر ڈی سی او خانیوال اے سی کبیروالا محکمہ ہائی وے سمیت کبھی بھی کسی آفیسر کو اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے بارے احساس نہ ہوا ہے نہ ہی کسی نے ابھی تک اس سنگین مسئلے کی طرف کوئی توجہ دی ہے ،نزدیکی آبادیوں کے مکینوں نے ذمہ داران کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题