دہلی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں ’’بہترین اداکارہ ‘‘اور’’ہوٹل‘‘فلم کو ’’بہترین فلم‘‘ کاایوارڈ ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں،میرا

Published on February 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

tf
ہوٹل کی جنم بھومی کراچی پریس کلب ہے، رائٹروڈائریکٹر خالد حسن خان ’’ہوٹل‘ ‘ فلم
کراچی (یواین پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ہوٹل کو دہلی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں ’’بہترین اداکارہ ‘‘اور’’ہوٹل‘‘فلم کو ’’بہترین فلم‘‘ کاایوارڈ ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ان باتوں کا اظہار فلمسٹار میرا نے کراچی پریس کلب میں آنے والی نئی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے بارے میں بھارت سے واپس آنے پر پہلی بار پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فلم کے رائٹروڈائریکٹر خالد حسن خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت، نیہا انیل، اکبر خان،عبید اللہ ، بابرخان،ہمایوں گیلانی، اکبر خان و دیگر فنکار بھی موجود تھے جبکہ فلم کے دیگر فنکار اپنے نجی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔ اس موقع پر میرا نے کہاکہ بھارت فلمی دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے ، ہمیں اپنی اداکاری و دیگر شعبوں میں مزید ترقی کے ساتھ سیکھنا ہوگا۔ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے اس تیز رفتاردور میں دوسو سے زائد ممالک کی دوسو فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلم کو دو ایوارڈز جیتنا ملکی فلم انڈسٹری کے لئے اچھا قدم ہے ، مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایک اچھے اور جاندار اسکرپٹ کے ساتھ ایک پڑھی لکھی ٹیم کے ساتھ کام کیا جس کے لیے میں ڈائریکٹر خالد حسن خان کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے کہ انہوں نے اتنی اچھی ٹیم کے ساتھ اس پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرایا کہ پاکستان کی فلمی دنیا میں بھارت سے مقابلے میں2 ایوارڈز حاصل کرنا کوئی کم بات نہیں۔ بھارتی ایوارڈ ملنے کے بعدانہیں کافی فلموں اور دیگر پروجیکٹس کی آفرزآ رہی ہیں ۔ اس موقع پرفلم کے ہدایتکار خالد حسن نے کہا کہ ہماری فلم کے ذریعہ پاکستانی ڈائریکٹر کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری میں دروازے کھولنے کا اعزازصرف ’’ہوٹل‘‘ ٹیم کو ملا تیسرے دہلی انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے 5 ہزار فلمیں جمع ہوئیں جن میں سے دو سو سے زائد فلموں کو وہاں کی جیوری نے منتخب کیا ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے پروفیشنل انداز کو ایپریشیٹ کرنا پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے ایک نیا باب کھولنے کے مترادف ثابت ہوا اور یوں بہترین فلم اوربہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملنا اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے وہاں کے فلمی ناقدین کافلم کو پسند کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایوارڈ سے نوازا گیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ پروفیشنل انداز تھا جس کی وجہ سے ہمارے کام کو سرہایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ فلم کو مارچ کے دوران پاکستان اور دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔بھارت کے کئی سینما گھروں میں نمائش کی آفرز آچکی ہیں۔ انڈین تقسیم کار کی خواہش پر جیسمین سنڈلاس کا گانا’’موم بتی‘‘ اور لدھیانہ کی گلوکارہ سرگم کا ’’لکشمی‘‘ کو شامل کرنا یقیناًفلم انڈسٹری میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں موجود ہر شہر کے میڈیا، پریس رپورٹرز اور ان کی افسران کے دلی طور سے شکر گذار ہیں جنہوں نے پہلے دن سے لے کر آج تک فلم کی مثبت انداز میں فلم کو نمایاں جگہ دیتے آئے ہیں اور ان کے قدم ہمارے ساتھ اٹھنے کی وجہ سے ’’ہوٹل‘‘ فلم کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی، ’’ہوٹل‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دیکھا جائے تو اس کی جنم بھومی کراچی پریس کلب ہے کیونکہ ہم نے اپنی فلم کا آغاز کراچی پریس کلب سے ہی کیا تھا اور آج الحمدوللہ ہم اس کی لانچنگ کے سلسلے میں کراچی پریس کلب سے ہی پریس کانفرنس کر رہے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہاہم نے بہت کم بجٹ سے فلم بنائی ہے لیکن جتنی تشہیر ہماری فلم کو ملی وہ شاید ہی کسی فلم کے حصہ میں آئی ہو ، انڈیا کے تمام شہروں کے کئی جرائد میں بھی فلم ہوٹل کی خبریں اب شائع ہوتی ہیں ۔فلم کی ریلیز کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ فلم کو معروف فلم ڈسٹری بیوٹر ادارہ آئی ایم جی سی گلوبل فلم کو پاکستان، بھارت، دبئی، انگلینڈ، امریکہ و دیگر ممالک میں ریلیز کرے گا، آج کی پریس کانفرنس کے سلسلے میں آئی ایم جی سی کے سربراہ امجد رشید صاحب نے بیرون ملک سے خصوصی طور پر پریس کلب میں موجود تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ساتھ ہی اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ’’ہوٹل‘‘ جیسی فلمیں پاکستان کا وقار بلند کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گی اور ان کا ادارہ اس طرح کی فلموں کی تشہیر اور ڈسٹریبیوشن میں سب سے آگے ہوگا ،پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام حاضرین محفل نے بھارت سے ملنے والے تاریخی ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ تصاویر بنائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题