ممبئی(یو این پی)بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا کہ وہ ایک جیسے مخصوص گلیمرس کردار ادا کرکے اکتا چکی تھیں اس لئے انہوں نے فلم ’’ڈرٹی پولیٹکس ‘‘ میں کا م کی حامی بھری۔ یواین پی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ ان پر گلیمر گرل کی چھاپ لگ چکی تھی اور ایسے ہی کردار کی بار بار پیشکش ہو رہی تھی چونکہ ایسے کردار کرکے وہ تھک چکی تھی تاہم جب انہیں فلم ’ڈرٹی پولیٹکس‘ کی پیشکش ہوئی انہیں فلم میں اپنا کردار مختلف لگا اس لئے انہوں نے فلم میں کام کی حامی بھری۔ فلم میں انہوں نے صحیح معنوں میں اداکاری کی ہے وہ مداحوں کو یہی کہیں گی کہ فلم دیکھنے ضرور سینما گھروں میں آئیں اور اپنی آراء کا اظہار کریں فلم میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکار اوم پوری ہیں ‘ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔