راجن پور( یواین پی) راجن پور خلیل آباد کالونی میں سابق شوہر نے طلاق لینے کے تنازعہ پر بیوی کی ناک کاٹ دی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ۔۔ راجن پور تھانہ سٹی کی حدود میں خلیل آباد کالونی میں سابق شوہر عاشق حسین نے اپنی بیوی کو طلاق لینے کے تنازعی پر چھرے سے ناک کا ٹ دی ،خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق ناک کو جوڑ انہیں جا سکتا ،دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم عاشق سے نجمہ نے گذشتہ روز عدالت کے زریعے طلاق لی تھی ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔