قرآن پاک کی تعلیم دینے والے معلم کی ساڑھے چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
Published on October 27, 2013 by admin ·(TOTAL VIEWS 523) No Comments
ہارون آباد(یاسر ندیم چوہدری سے)قرآن پاک کی تعلیم دینے والے معلم کی ساڑھے چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،گھر والوں کے موقع پر پہنچنے سے معلم کی فرارہونے کی کوشش، شاہد پرویز سکنہ الفیض کالونی کی جانب سے درج مقدمہ کے مطابق اس کے بچے عمیر حمزہ بعمر 4سال اور بیٹی مریم نواز بعمری ساڑے چھ سال قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کے عزیز کی بیٹھک میں جاتے تھے جہاں عنائت اللہ ان کو قر آن پاک کی تعلیم دیتا تھا آج جب بچے گھر نہ پہنچے تو بچوں کو ڈھونڈنا شروع کیا تو عمیرحمزہ بیٹھک میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ مریم نور اور قاری عنائت اللہ موجود نہ تھے ادھر ادھر تلاش کیا تو قریب خالی پلاٹ سے مریم نور کے رونے کی آواز آئی ہم قریب گئے تو دیکھا عنائت اللہ بچی کی شلوار اور اپنی شلوار اتار کر زبردستی زنا حرام کی کوشش کر رہا تھا ملزم نے ہمیں آتا دیکھا اور اپنی شلوار پہن لی اور بھاگ پرا جسے دیگر لوگوں کے ہمراہ پکڑ لیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے شاہد پرویز ولد محمد حنیف سکنہ الفیض کالونی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 114
Related
Weboy