لندن ۔۔۔ماہرین نے کہا ہے کہ غیرملکی زبانیں بولنے والے طلبہ کی اکثریت رکھنے والے برطانوی اسکولوں میں زیرتعلیم انگریزی بولنے والے بچوں کے امتحانی نتائج اچھے ہوتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تجزیاتی رپورٹ سے اس عمومی تاثرکی نفی ہوئی ہے کہ کلاس میں غیر ملکی زبانیں بولنے والے بچوں کو اساتذہ کی جانب سے زیادہ تدریسی وقت دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مادری زبان کے طور پر انگریزی بولنے والے بچوں کے امتحانی نتائج پر برا اثر پڑتا ہے۔مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگریزی بولنے والے طلبہ اپنے غیرملکی ہم جماعتوں کے ساتھ کلاس میں زیادہ بہترتعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق انگریزی زبان بولنے والے طلبہ اگر ایسے اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں جہاں ان کے ساتھ پڑھنے والے بچے مختلف زبانیں بولتے ہیں تو وہ بچے پرائمری اسکول کے امتحانات اور میٹرک کے بورڈ کے امتحانات میں اچھے گریڈ لاتے ہیں ان بچوں کے مقابلے میں جو ان اسکولوں میں پڑھتے ہیں جہاں صرف انگریزی زبان میں بات کی جاتی ہے