شہزادہ چارلس شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے آئندہ ہفتے سعودی عرب آئیں گے

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

077
ریاض۔۔۔برطانوی شہزادہ چارلس شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے آئندہ ہفتے سعودی عرب آئیں گے۔ یہ بات سعودی دارالحکومت ریاض میں برطانوی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ بیان کے مطابق پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس کی سعودی عرب آمد ان کے عرب ممالک کے 6روزہ دورے کا حصہ ہے اس دورے کے دوران وہ اردن ‘ کویت ‘ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ بیان کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے عرب شاہی خاندانوں سے قریبی تعلقات ہیں اور شہزادہ چارلس اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ شاہی خاندان سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے شہزادہ چارلس اپنے دورہ کا آغاز اردن سے کریں گے جہاں وہ اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے مہمان ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes