ڈھاکہ۔۔۔بنگلہ دیش کی پولیس نے حزب اختلاف کی رہنما خالدہ ضیاء پر مظاہرین کو بس کو آگ لگانے پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ، واقعہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پولیس نے 2مرتبہ وزیراعظم بننے والی خالدہ ضیاء کے خلاف ابتدائی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلا کر وزیراعظم کی حکومت ختم کرنا ہے اور حملہ مہینہ پہلے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد کا بدترین واقعہ ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ توتل چکرورتی نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ خالدہ ضیاء کو حملہ کے لئے اکسانے والی سرغنہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 56 دیگر افراد پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے حملہ کے الزام میں بہت سے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔