پاکستان اور بنگلہ دیش میں سفارتی کشیدگی، پاکستانی سفارتی اہلکار پاکستان واپس آ گئے

Published on February 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانی سفارتی اہلکار مظہر خان پر بھارتی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار سمیت دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی سفارتی اہلکار مظہر خان کو ناپسندیدہ شخص قرار دیا گیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی سفارتی اہلکار مظہر خان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog