بورے والا(یواین پی) ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگرنے کہا ہے کہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں دو سالہ دورے حکومت میں نااہل حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف سے دو چار کیا ہے لوڈ شیڈنگ ،بد امنی ، بے روز گاری ، کرپشن ، گیس اور پٹرول کے بحران نے قوم کو پریشان کیا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے نو جوان سیاسی رہنما بوریوالا ضلع بناؤ تحریک کے کنوینئر بیر سٹر سردار خالد نثار ڈوگر کی طر ف سے انکی رہائش گاہ ڈوگر ہاؤس میں اپنے عزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالا ت کے تنا ظرمیں اٹھا رہ کروڑ عوام پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو امید کی آخری کرن اور اپنا نجا ت دہندہ سمجھتے ہیں عمران خان ہی ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے نئے پاکستان کی منزل قریب ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی برسر اقتدار آئے تو انہوں نے بھارتی حکمرانوں واج پائی اور نرنندر مودی کو دوست بنایا اور اپنے کاروباری معاملات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ نرنندر مودی مسلمانوں کا دشمن ہے انہوں نے بحیثیت وزیر اعلیٰ گجر ات مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کروائے انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا دن ہے کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے 1920سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے 80لاکھ سے زائد بھارتی فوج ان پرمظالم کرکے شہید کر رہی ہے بھارت کی اس درندگی پر اقوام عالم کی خاموشی لمہ فکری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو ملتان میں کامیاب کرکے جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے کا بدلہ لیا ہے میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں اور حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ بیر سٹر خالد نثار ڈوگر کا تعلق یہاں کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے اس نوجوان میں آگے بڑھنے کیلئے خداد داد صلاحیتں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے گھرانے سے پرانا تعلق ہے انہوں نے کہا کہ وہ انکے مطالبے بوریوالا کو ضلع بناؤ کی حمایت کرتے ہیں وہ اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے ۔ تقریب سے سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ 233حاجی محمد شہباز ڈوگر سابق ناظم ملک مشتاق احمد اعوان ،کشف العارفین غوری نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے میزبان بیر سٹر خالد نثا ر ڈوگر نے خطاب کر تے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر ایم این اے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم ، غلام مصطفی بھٹی ،نائب صدر محمد نواز ہانس ، سابق ناظمین عاشق شیر ڈوگر ، اصغر علی ڈوگر ، سردار عیشق بہادار ڈوگر ، عبدالجبار بٹ ، سردا ر محمد اقبال ڈوگر ،حاجی ارشاد احمد ڈوگر ، سردار لیاقت علی ڈوگر ،سردار شہزاد احمد ڈوگر ، اعجاز اسلم ، خالد بودلہ ، سردار شیر زمان ڈوگر، امجد جٹ ،مشتاق طور ، شہباز حسین بھٹی ، سردار گلزار احمد ڈوگر صدر انجمن تاجران لکڑمنڈی، حاجی شاہ محمد ڈوگر ، چوہدری بشار ت احمد ، میاں محمد اکر م ،سید صدا حسین شاہ ، شفیق ظفر ، سردار محمد اشرف ڈوگر ، تیمور سکندر ڈوگر ، سید سلیم حیدر رضوی کے علاوہ علاقہ کے کثیر لوگ بھی موجو د تھے